غزہ میں ڈنمارک کی خوبصورت جاسوسہ کی حیران کن کہانی !
غزہ کے دل میں ایک جاسوسہ کی کہانی
جسں نے غزہ میں شادی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا، کیونکہ القسام کے کسی بھی مجاہد کا بستر ہزار خفیہ رپورٹس کے برابر ہوتا ہے۔
میرا نام کلارا یوہانسن (Klara Johanson) ہے، میں ڈنمارک سے ہوں۔
میں ایک یورپی یونٹ کی تربیت یافتہ
ایجنٹ تھی، جو ایک مشترکہ اسرائیلی-یورپی
سیکیورٹی نیٹ ورک سے منسلک تھا۔ یہ میرا پہلا مشن نہیں تھا،
لیکن یہ سب سے مشکل، سب سے عجیب اور سب سے گندا مشن تھا۔
مجھ سے نہ قتل کا کہا گیا،
نہ آلات لگانے کا،
نہ نقشے اسمگل کرنے کا،
نہ نام جمع کرنے کا۔
مشن اس سے کہیں زیادہ واضح… اور کہیں زیادہ گھٹیا تھا۔
مجھے شادی کرنی تھی۔
کسی خاص آدمی سے نہیں،
بلکہ القسام کے کسی بھی مجاہد سے۔
ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں تاکہ آپ کو سب سے پہلے نئی اپ ڈیٹ ملے
انہوں نے مجھ سے کہا:
"شادی رازوں تک پہنچنے کا سب سے مختصر راستہ ہے،
کیونکہ بستر وہ دروازے کھول دیتا ہے جو بندوقیں نہیں کھولتیں۔”
مجھ سے لفظ بہ لفظ کہا گیا:
"راز رسمی بیٹھکوں میں نہیں کہے جاتے،
بلکہ تھکن کے بعد بستر میں،
یا
اُس طویل خاموشی میں جو تحفظ کے بعد آتی ہے۔”
مجھے ایک جعلی مگر مضبوط شناخت دی گئی: کوپن ہیگن کی ایک مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والی لڑکی،
جو ایک یورپی تنظیم کے ساتھ جنگ زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے رضاکار ہے
فلسطینیوں کو بتایا گیا:
"ہم ان لڑکیوں کو اس لیے بھیجتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں،
اور دوسری غیر ملکی عورتوں کے مقابلے میں آپ کے زیادہ قریب ہوں گی۔”
اس شناخت کا مقصد یہ تھا کہ:
میں سماجی طور پر قابلِ قبول بنوں،
عورتوں کے قریب رہوں،
اور بغیر شک پیدا کیے جلدی گھل مل جاؤں۔
یہ منصوبہ فوراً کامیاب ہو گیا۔
میں ایک ڈنمارک کی انسانی امدادی قافلے کے ساتھ غزہ پہنچی۔
داخلہ مشکل نہیں تھا، بلکہ نہایت منظم تھا۔
میں حجاب میں تھی،
میرے بیگ میں قرآنِ مجید کا ایک نسخہ تھا،
جس پر لکھا تھا کہ یہ کوپن ہیگن کے اسلامی مرکز کا تحفہ ہے…
یا کم از کم ہم نے یہی لکھا تھا۔
جیب میں ایک چھوٹا سا کاغذ تھا،
جس پر میں نے چند مختصر عربی جملے لکھ رکھے تھے،
جو میں ہر صبح دہراتی تھی:
"السلام علیکم،
میں نئی مسلمان ہوں،
مجھے یہ زمین پسند ہے…
بس اتنا ہی۔”
کیونکہ بناوٹ شک پیدا کرتی ہے،
اور زیادہ فصاحت نئی مسلمان کے شایانِ شان نہیں ہوتی۔
مجھے ایک اسکول کے قریب ایک چھوٹے سے خیمے میں رکھا گیا،
جو امدادی مرکز بن چکا تھا۔
خیمہ سادہ تھا، بے پردگی والا،
مگر مثالی تھا
کیونکہ سب کچھ وہیں سے شروع ہونا تھا۔
میں آہستہ آہستہ عورتوں کے قریب ہونے لگی۔
میں نے سوالات نہیں کیے،
زیادہ جوش نہیں دکھایا،
خاموش رہی،
زیادہ سنتی رہی، کم بولی۔
پھر وہ ہوا جس کی مجھے ضرورت تھی۔
وہ خود میرے قریب آنے لگیں۔
وہ مجھے حیرت اور شفقت بھری نگاہوں سے دیکھتیں،
اور ہر بار وہی سوال دہراتیں:
"کیا یورپ میں کوئی ہے جو فلسطین سے محبت کرتا ہو؟”
میں سر جھکا لیتی، ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہتی:
"میں یہاں صرف آپ کے لیے آئی ہوں۔”
یہ جملہ سادہ ہونے کے باوجود دل کھولنے کے لیے کافی تھا۔
آہستہ آہستہ میں انہی میں سے ایک بن گئی۔
وہ میرے سامنے آزادی سے باتیں کرتیں: اپنے شوہروں کی ،
بیٹوں کی،
شہیدوں کی،
لاپتہ ہونے والوں کی،
اور ان کی جو نکلے اور واپس نہ آئے۔
ہر جملے کے پیچھے ایک معلومات تھی۔
کون شہید کی ماں ہے،
کون کسی مجاہد کی بیوی،
کس نے کہا:
"میرا بھائی القسام میں ہے، مگر صرف رات کو آتا ہے”،
کس نے بتایا کہ اس کا شوہر مجاہد ہے مگر وہ اسے کم دیکھتی ہے۔
ہر لفظ ایک دھاگا تھا،
اور میں خاموشی سے ان دھاگوں کو جوڑتی جاتی تھی،
بالکل اس شخص کی طرح
جو ٹوٹی ہوئی بوتل کے شیشے سمیٹتا ہے،
اور جانتا ہے کہ ہر ٹکڑا کسی چھپی ہوئی حقیقت کا عکس ہے۔
غزہ میں میرا داخلہ اتفاقی نہیں تھا۔
ہر قدم پہلے سے طے شدہ تھا:
معبر سے لے کر،
سیکیورٹی کوآرڈینیشن،
مرکز،
خیمہ،
حتیٰ کہ محلہ بھی سوچ سمجھ کر چُنا گیا تھا۔
لیکن میرے اردگرد کی عورتیں کچھ نہیں جانتی تھیں۔
انہوں نے مجھے ایک کھوئی ہوئی، مومن،
شاید سچی،
شاید ٹوٹی ہوئی لڑکی سمجھا۔۔۔
اور انہوں نے مجھ پر یقین کر لیا…
شاید توقع سے زیادہ محبت بھی کی۔
پھر غزہ میں حالات تیزی سے بگڑنے لگے۔
بمباری،
محاصرہ،
رابطوں کا کٹ جانا،
راستوں کی بندش۔
پہلی بار میں نے حقیقی خوف محسوس کیا
مشن کا نہیں،
بلکہ ایک محصور انسان کا خوف۔
عجیب بات یہ تھی کہ یہ سب میرے حق میں جا رہا تھا۔
محاصرہ عورتوں کو اجنبیوں کے لیے زیادہ قبول کرنے والا بنا دیتا ہے،
خاص طور پر اُن اجنبیوں کو
جو انہی کے ساتھ محاصرہ جھیل رہے ہوں۔
میں وہ مسلمان اجنبی تھی
جس کا غزہ میں کوئی نہیں تھا،
جو نہیں جانتی تھی کہاں جائے۔
انہوں نے کہا:
"اگر تم اکیلی ہو، تو ہم تمہارا خاندان ہیں۔
ایک رات ایک بوڑھی عورت نے کہا:
"اے کلارا،
اکیلی عورت کا غزہ میں رہنا درست نہیں،
ہمیں تمہاری شادی کر دینی چاہیے۔”
میں مسکرائی اور کہا:
"جسے اللہ پسند کرے، وہی مجھے منظور ہے۔”
میرے اندر کوئی دعا نہیں تھی…
صرف الرٹ تھا۔
دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا تھا۔
نکاح نہایت سادگی سے ہوا۔
نہ تصویریں،
نہ تقریب،
نہ جلوس۔
صرف ایک شیخ،
دو گواہ،
اور ایک جملہ:
"میں نے تمہارا نکاح اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق کیا۔”
اسی لمحے مجھے احساس ہوا: میں صرف ایک مرد کے دل میں نہیں ، بلکہ ایک پورے نظام کے اندر داخل ہو چکی ہوں۔
مگر شادی کے بعد مجھے محسوس ہونے لگا کہ میں زیرِ نگرانی ہوں۔
چھوٹے سوال،
نگاہیں،
طویل خاموشیاں۔
پھر خاموشی سے فیصلہ آ گیا :
” بہتر ہے کہ تم اسی پروگرام کے ساتھ واپس چلی جاؤ جس کے ذریعے آئی تھیں۔”
نہ الزام،
نہ تصادم،
نہ رسوائی۔
بس ایک دروازہ
جو خاموشی سے بند ہو گیا… ہمیشہ کے لیے۔
میں غزہ سے نکل گئی۔
کوپن ہیگن واپسی پر
میں سیکیورٹی ہیڈکوارٹر میں بیٹھی تھی،
میرے اردگرد وہی افسران تھے جنہوں نے مجھے بھیجا تھا۔
ان کے چہروں پر ناکامی تھی،
مگر میرے اندر کچھ اور چل رہا تھا
ایسا احساس جیسے کوئی زلزلے سے بچ تو جائے،
مگر اس کی لرزش دماغ میں باقی رہے۔
میں نے اپنا بیگ میز پر رکھا،
وہی بیگ جو خیمے میں اور "شوہر” کے گھر میں میرا ساتھی رہا۔
میں نے اس میں سے قرآن نکالا
اور ایک چھوٹی سی نفیس لکڑی کی ڈبیا،
جو میری ساس نے الوداعی تحفے کے طور پر دی تھی۔
انہوں نے مجھ سے کہا تھا:
"بیٹی،
اسے تب تک نہ کھولنا
جب تک خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس نہ کرو۔
یہ غزہ کی خوشبو کی یاد ہے۔”
میں نے ڈبیا کھولی
مجھے لگا اس میں مٹی، تسبیح یا خوشبو ہوگی۔
لیکن جو میں نے دیکھا
اس نے میری رگوں میں خون جما دیا۔
اندر ایک نہایت چھوٹا ریکارڈنگ آلہ تھا،
اور اس کے ساتھ ایک تہہ کیا ہوا کاغذ۔
وہ عربی میں نہیں تھا،
بلکہ ڈنمارکی زبان میں،
نہایت نفیس ہاتھ کی لکھائی میں:
"کلارا یوہانسن کے نام،
تمہارا ہمارے درمیان قیام دلچسپ رہا۔
تمہارا ‘نئی مسلمان’ کا کردار عمدہ تھا۔
لیکن تم یہ بھول گئیں کہ
‘مؤمن ہوشیار ہوتا ہے’۔
ہم راز نکالنے کے لیے جسموں سے نہیں،
روحوں کی حفاظت کے لیے شادی کرتے ہیں۔
تمہاری شناخت ہمیں اسی لمحے معلوم ہو گئی تھی
جب تم نے رفح بارڈر پر قافلے کے بارے میں سوال کیا۔”
میں نے کاغذ چھوڑ دیا،
اور خوف سے افسران کو دیکھا۔
ایک نے ریکارڈر آن کیا۔
اس میں کوئی خفیہ رپورٹس نہیں تھیں،
بلکہ میری نجی سرگوشیوں کی ریکارڈنگ تھی،
اور وہ خفیہ کالز بھی
جنہیں میں محفوظ سمجھتی تھی۔
مگر اصل صدمہ آخر میں تھا۔
میں نے اپنے "شوہر” کی آواز سنی
وہ مجاہد جو مجھ سے کم ہی بات کرتا تھا:
"کلارا،
ہر رات جب تم سمجھتی تھیں میں سو رہا ہوں،
میں فجر کی نماز کے لیے اٹھتا تھا،
اور دعا کرتا تھا
کہ اللہ تمہیں سچا اسلام نصیب کرے،
یا تمہیں بحفاظت تمہارے گھر والوں تک لوٹا دے
اس سے پہلے کہ ہمیں تمہیں بے نقاب کرنا پڑے۔
ہم نے تمہیں خاموشی سے نکالا
تاکہ تمہارے ادارے کو یہ ثابت کر سکیں
کہ غزہ نفوذ کی زمین نہیں،
بلکہ شعور کی درسگاہ ہے ۔
تم القسام کی عورتوں کی نگرانی میں تھیں
وہی جو تمہارے لیے کھانا بناتی تھیں،
کپڑے دھوتی تھیں،
اور ہر وضو پر تمہارا بیگ چیک کرتی تھیں۔”
کاغذ میرے ہاتھ سے گر گیا ۔
میں سمجھ گئی: میں کوئی غیر معمولی جاسوسہ نہیں تھی،
بلکہ ایک ایسا طفیلی
جسے جان بوجھ کر زندہ رکھا گیا
تاکہ وہ میرے ردِعمل کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے مجھے توڑنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی،
بلکہ سچ استعمال کیا۔
انہوں نے مجھے شادی کی زندگی جینے دی،
ان کے رازوں میں اترنے دیا،
حالانکہ ہر راز جو میں سمجھتی تھی میں جمع کر رہی ہوں،
وہ دراصل ان کی طرف سے رکھا گیا چارہ تھا۔
میں نے قرآن کی آخری نشان زدہ آیت دیکھی،
جس کے ساتھ ڈنمارکی ترجمہ لگا تھا:
"وہ چالیں چلتے ہیں،
اور اللہ بھی تدبیر فرماتا ہے ،
اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔”
اسی لمحے مجھے سمجھ آیا: غزہ صرف بندوقوں سے محفوظ نہیں،
بلکہ جاگتی آنکھوں،
اور ایک ایسی خدائی نگرانی سے محفوظ ہے
جو بڑے سے بڑے خفیہ اداروں کو
بچوں کا کھیل بنا دیتی ہے۔
انہوں نے دروازہ اس لیے بند نہیں کیا کہ میں ناکام ہوئی،
بلکہ اس لیے کہ وہ میرا مطالعہ مکمل کر چکے تھے۔
واپسی کے سفر میں،
کوپن ہیگن کی سرد سڑکیں گاڑی کی کھڑکی سے گزرتی رہیں،
اور میرے سینے میں ایک عجیب سی آگ جلتی رہی۔
یہ شکست کی آگ نہیں تھی،
بلکہ سچ کی حرارت تھی۔
میں نے آنکھیں بند کیں،
اور اپنی ساس کا چہرہ یاد کیا
وہ داعیہ،
وہ معلمہ،
جو پناہ گاہوں میں علم کے حلقے چلاتی تھیں۔
وہ صرف ایک بوڑھی عورت نہیں تھیں،
بلکہ استقامت اور شعور کی ایک درسگاہ تھیں۔
اسی لمحے
میرا دل میرے لبوں سے پہلے بول اٹھا:
"میں گواہی دیتی ہوں
کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،
اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔”
اور یہ کہ القسام اللہ کے بہترین لشکر ہیں۔
میں نے ان سے محبت کر لی تھی
ان کی نماز سے،
ان کی سچائی سے،
ان کی غیرت سے
جسے نہ بھوک توڑ سکی نہ بمباری۔
میں آج جسم کے ساتھ یہاں ہوں،
مگر میری روح غزہ کی دیواروں سے لٹکی ہوئی ہے۔
کاش میں واپس جا سکوں
جاسوسہ بن کر نہیں،
بلکہ ایک مرابطہ بن کر۔
لیکن ہر رات ایک سوال مجھے توڑ دیتا ہے: کون میری سفارش کرے گا؟
میں انہیں کیسے یقین دلاؤں کہ "کلارا” مر چکی ہے،
اور اس کی جگہ ایک سچی مسلمان عورت نے جنم لیا ہے؟
اے اللہ،
اگر غزہ کی مٹی پر واپسی نصیب نہ ہو،
تو جنت میں ان کی رفاقت عطا فرما۔
وہاں جہاں نہ فریب ہو،
نہ مشن،
نہ نقاب
صرف وہ روحیں
جو تیری محبت میں ایک ہو گئیں۔
مزید خبریں:
ترک صدر اردوغان کا ٹرمپ سے حماس امن بات چیت پر بڑا انکشاف
امریکی جیل میں43 سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے والے بے گناہ”سبرامنیم سبو ویدم”
شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی کی انتہا پسندانہ مہم جوئی