خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جمعرات کو نماز استسقا کب ادا کی جائے گی؟
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات 12 فروری کو مملکت بھر میں نماز استسقا (بارش کے لیے خصوصی نماز) ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مسجد الحرام مکہ مکرمہ، مسجد نبوی مدینہ منورہ سمیت مملکت بھر کی مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا’ سنت کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے نیک اعمال اور توبہ و استغفار کریں۔‘
ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں تاکہ آپ کو سب سے پہلے نئی اپ ڈیٹ ملے
علاوہ ازیں وزارت اسلامی امور نے مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مساجد و مقامات پر نماز کی ادائیگی کے لیے تیاریاں اور ضروری انتظامات کرلیے۔
نماز استسقا جمعرات کو سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے گی۔
وزارت اسلامی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں نماز استسقا صبح 7 بجکر 8 منٹ پر، مدینہ منورہ میں 7 بجکر 12 منٹ پر، ریاض میں 6 بجکر 44 منٹ پر، دمام میں 6 بجکر 32 منٹ پر، تبوک میں 7 بجکر 29 منٹ پر، اور الباحہ میں سات بجے ادا کی جائے گی۔
مزید خبریں:
ترک صدر اردوغان کا ٹرمپ سے حماس امن بات چیت پر بڑا انکشاف
امریکی جیل میں43 سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے والے بے گناہ”سبرامنیم سبو ویدم”
شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی کی انتہا پسندانہ مہم جوئی