گلوبل صـمود فلوٹیلا کے گرفتار رکن ‘توماسو بورٹولازی’ نے اسـرائیلی جیل میں اسـلام قبول کرلیا

توماسو بورٹولازی

استنبول: ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسـرائیـلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسـلام قبول کرلیا۔

اسـرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیے پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہا کہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے، کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فـلسـطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔

توماسو نے کہا کہ اسـرائیـلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا، ان کے ساتھی ترکیے سے تھے اور ان میں تقریباً سب ہی مسـلمان تھے۔

توماسو کے مطابق ان کے ساتھی جب جیل میں نماز ادا کرتے تو اسـرائیـلی فوجی انہیں روکتے تھے، انہیں اس کی مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلـمہ پڑھا۔

توماسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس کا انتخاب کیا اور وہ بہت خوش ہیں، انہیں ایسا لگا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی ایک نیا چیلنج

مفکرِ اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ حیات و خدمات

شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی  کی  انتہا پسندانہ مہم جوئی

کیتھرین پیریز شکدم وہ یہودی جاسوس خوبصورت لڑکی جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے