گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی گرفتاری کے بعد 137 کو اسرائیل نے کیارہا

صمود فلوٹیلا

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے کارکنوں کو اسرائیل کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رہائی مل گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق رہائی پانے والے 137 کارکن استنبول پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، استنبول پہنچنے والے کارکنوں میں سے 36 کا تعلق ترکیہ سے ہے جبکہ دیگر کارکنان مختلف ممالک کے شہری ہیں جوانسانی ہمدردی کی بنیاد پراس مشن کا حصہ بنے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے کارکنوں کو ایئرپورٹ پراہل خانہ اورسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے خوش آمدید کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان نے اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

کارکنوں نے کہا کہ صمود فلوٹیلا ایک انسانی مشن ہے جس کا مقصد غزہ کے محصورعوام تک امداد پہنچانا ہے۔یہ پیش رفت خطے میں اسرائیلی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر مزید آواز بلند ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

مزید خبریں:

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی ایک نیا چیلنج

مفکرِ اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ حیات و خدمات

شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی  کی  انتہا پسندانہ مہم جوئی

کیتھرین پیریز شکدم وہ یہودی جاسوس خوبصورت لڑکی جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے