امریکہ نے ایران پر کیا براہ راست خطرناک حملہ

ٹرمپ نیتن یاہو کے لئے میدان میں، اسرائیل کو دیدی کھلی دھمکی، ہم نیتن یاہو کے ساتھ عدالتی کاروائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے

  امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر  کرپشن اسکینڈل کا شکار  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی حمایت میں  بول پڑے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری  بیان میں کہاکہ اسرائیل میں جو  نیتن یاہو کے ساتھ جو  کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز  پرجسکا وجود نہیں۔

انہوں نے کہا  اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں،  اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اورحماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں، نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانے والی رقم سے زیادہ ہے، امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگزبرداشت نہیں کرےگا۔

امریکی صدر نے دعوی کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کوگہنا دے گی،  نیتن یاہو کو جانے دیا جائے، انہیں بڑے کام کرنے ہیں۔ 

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے