ملا محمد حسن اخوند

اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی معاف کیا جاتا ہے وہ اپنے وطن واپس آئیں : ملا محمد حسن آخوند وزیراعظم افغانستان

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع  پر خطاب میں افغانستان کے قائم مقام وزیرا‏عظم ملا محمد حسن آخوند نے کہاکہ وہ افغان جن پر امریکا نے اپنے دروازے بند کردیے  وہ  وطن  واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغان بھی واپس آسکتے ہیں جنہوں نے امریکی مقاصد کےلیےاسلامی نظام کو نقصان پہنچایا،  واپس آنے والوں کو کسی زیادتی یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے امریکی فوج کے افغانستان سے نکل جانے پر طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم طالبان کے حکومت میں آنے سے پہلے اور  اس کے بعد مغربی ممالک اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والے ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ 

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے