تيمور لنگ كے بارے ميں آخرى فيصلہ

ازبکستان

ڈاكٹر محمد اكرم ندوى آكسفورڈ لندن

Dr Akram Nadwi

ازبكستان كا يہ ميرا تيسرا سفر ہے، پہلے دو سفروں كى تفصيلات ميرى عربى كتاب (رحلة أوزبكستان) ميں آگئى ہيں، تيسرا سفر السلام انسٹيٹيوٹ كے تقريبا سو طلبہ كى معيت ميں مئى-جون 2025م ميں ہوا، الحمد لله اس سفر كے روزنامچہ كے لكهنے كا اہتمام رہا، سفرنامہ عربى ميں لكها گيا، البته اردو قارئين كى دلچسپى كے لئے كچهـ مضامين وقتا فوقتا نشر كئے گئے۔
اس سفر ميں ہمارے دو ٹور گائڈ تهے، ايكـ الغ بيگ اور دوسرے رحمة الله، دونوں مسلمان ہيں اور تاشقند كے رہنے والے، دونوں كى عمر چاليس سال كے قريب ہوگى، الغ بيگ اصل گائڈ ہے، اور رحمة الله معاون، دونوں نرم مزاج، ہمدرد، بردبار اور خير خواه ہيں، الغ بيگ كو اسلام اور مسلمانوں سے محبت ہے، مگر عمل سے كسى قدر دور ہيں، جبكہ رحمة الله عمل ميں بهى مسلمان ہيں۔
ازبكستان ميں جس شير دل اور صاحب عزم بلند كا ذكر ہر مجلس ميں ہوتا ہے، اور جس كا نام ہر چمن كے گلوں كى زبان پر ہے وه تيمور لنگ ہے، ازبكيوں كے دلوں ميں اس كى عظمت كيوں رچى بسى ہے، اس كا اندازه سمر قند اور ازبكستان كے دوسرے شہروں ميں بكثرت موجود تيمور لنگ كے آثار سے لگايا جا سكتا ہے۔
الغ بيگ نے تيمور لنگ كى تعريف كى، اس كى فتوحات كا نقشہ كهينچا، اور اس كے كارنامے بيان كئے، ہمارے گروپ ميں بہت سے عرب بهى تهے، جنہيں يہ تعريف ناگوار ہوئى، عرب تيمور لنگ كو چنگيز خان اور ہلاكو خان كا ثالث سمجهتے ہيں، مصر وشام وعراق ميں تيمور لنگ نے جو تباہياں مچائيں ان كى تفصيلات سے تاريخ كے صفحات پر ہيں، اقبال نے ايكـ جگہ تيمور كو چنگيز خاں كا قرين بناكر پيش كيا ہے:
کرتی ہے ملوکیت آثار جنوں پیدا
اللہ کے نشتر ہیں تیمور ہو یا چنگیز
على سردار جعفرى كا ايكـ شعر ہے:
ادھر سے گزرے ہیں چنگیز و نادر و تیمور
لہو میں بھیگی ہوئی مشعلیں جلائے ہوئے
طلبہ نے مجهـ سے پوچها كہ تيمور كے متعلق ہندوستانيوں كى كيا رائے ہے؟ ميں نے عرض كيا كہ تيمور لنگ نے دلى كو اسى طرح تاراج كيا جس طرح اس نے عالم اسلام كے دوسرے علاقوں كو برباد كيا، اس وجہ سے يقينا ہندوستان ميں اس كى شبيہ اچهى نہيں، تاہم ہندوستان كے مغل حكم راں چونكہ خود كو تيمور كى اولاد كہتے تهے، اور مغلوں كے احسانات سے ہندوستان كبهى عہده برآ نہيں ہوسكتا، اس لئے تيمور لنگ كو بہت سے لوگ صرف صاحب عزيمت وشجاعت حملہ آور اور بانى سلطنت كى حيثيت سے ديكهتے ہيں، اقبال كے اس مصرع ميں تيمور كى جو عظمت پوشيده ہے وه ظاہر ہے: (حميت نام ہے جس كا گئى تيمور كے گهر سے)، ايكـ اور جگہ اقبال نے كہا ہے:
جوش کردار سے تيمور کا سيل ہمہ گير
سيل کے سامنے کيا شے ہے نشيب اور فراز
بابائے اردو مولوى عبد الحق "انتخاب مير” كے مقدمہ ميں لكهتے ہيں:
"اس وقت کی دلی تاریخ میں خاص حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ہندوستان کی جان اور سلطنت مغلیہ کی راجدھانی تھی مگر ہرطرف سے آفات کا نشانہ تھی۔ اس کی حالت اس عورت کی سی تھی جو بیوہ تو نہیں پر بیواؤں سے کہیں زیادہ دکھیاری ہے۔ اولو العزم تیمور اور بابر کی اولاد ان کے مشہور آفاق تخت پر بے جان تصویر کی طرح دھری تھی”۔
ميں نے مزيد عرض كيا كہ تيمور لنگ نے دنيا كو لوٹا، مگر خود اپنے ملكـ كو بنايا، اس كے عہد ميں سمرقند وغيره نے جو ترقى كى، اس كے نتيجه ميں اگر يہاں كے باشندے اس سے محبت كرتے ہيں تو تعجب كى بات نہيں، جب تيمور لنگ كو حافظ شيرازى كے اس شعر كا علم ہوا:
اگر آں تركـ شيرازى بدست آرد دل ما را
بخال ہندويش بخشم سمرقند وبخارا را
تو سخت ناراض ہوا، اور كہنے لگا كہ جن شہروں كو ميں نے پورى دنيا فتح كركے بنايا ہے، يہ شاعر انہيں محبوب كى سياه تل كے عوض دے رہا ہے، حافظ كا كلام محض شاعرى ہے، حافظ سمرقند وبخارا كى ايكـ بالشت زمين كے بهى مالكـ نہيں تهے تو كسى كو سمرقند وبخارا كہاں سے بخشتے؟
تيمور كے بارے ميں بحث شدت اختيار كر گئى تو ہمارے ساتهيوں نے رحمة الله سے پوچها كہ آپ كى رائے كيا ہے؟ رحمة الله نے اپنى فطرى انصاف پسندى سے جواب ديا كہ جب كوئى تيمور كى تعريف كرتا ہے، تو كچهـ لوگ اس پر تنقيد كرتے ہيں، اور جب كوئى اس پر طعن وتشنيع كرتا ہے تو فورا كچهـ لوگ اس كا دفاع كرنے اور اس كى تعريف كرنے لگ جاتے ہيں، كہنے كو تو ميں بهى كچهـ نہ كچهـ كہ سكتا ہوں، پر يہ بحث ميرى بات پر ركے گى نہيں، تيمور كا معاملہ الله پر چهوڑيں، قيامت كے روز اس كا فيصلہ ہوگا، جو فيصلہ احكم الحاكمين كرے گا اسے ہر ايكـ عين عدل وانصاف سمجهے گا، رحمة الله كى اس بات پر ہميں ہنسى ضرور آئى، مگر فورا يہ ہنسى سنجيدگى ميں تبديل ہوگئى، پهر يہ بحث دو باره نہيں چهڑى۔
كتنى باتيں ہيں جن پر ہم شب وروز بحثيں كرتے رہتے ہيں، جن سے رنجشيں بڑهتى ہيں، اور آخر كار كوئى فيصله نہيں ہوتا، كيوں نہ ہم رحمة الله كى بات مان كر اپنے اختلافات كو يوم الحساب كے حوالہ كرديں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے