برقعہ نہ پہننے پر شوہر نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر کے گھر میں دفنا دیا
اتر پردیش کے ضلع شاملی کے گڑھی دولت گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں محمد فاروق نامی شخص نے اپنی بیوی طاہرہ (32-35 سال) اور دو کمسن بیٹیوں آفرین (14 سال) اور سہرین (7 سال) کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، فاروق اپنی بیوی پر سخت پردہ رکھتا تھا اور اسے کبھی برقعہ کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں تاکہ آپ کو سب سے پہلے نئی اپ ڈیٹ ملے
تقریباً ایک ماہ پہلے گھریلو اخراجات پر جھگڑے کے بعد طاہرہ اپنے میکے چلی گئی تھی اور وہاں جاتے ہوئے برقعہ نہیں پہنا تھا۔ فاروق کو یہ بات ناقابل برداشت ہوئی اور اسے اپنی "عزت” کو ٹھیس پہنچی۔ اس نے منصوبہ بندی سے غیر قانونی پستول حاصل کیا اور گھر میں گڑھا کھدوایا۔ پھر بیوی کو واپس بلایا اور 10 دسمبر کی رات کو اسے گولی مار دی۔ بڑی بیٹی جاگ گئی تو اسے بھی گولی چلائی، جبکہ چھوٹی بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔ تینوں لاشوں کو گھر کے صحن میں کھدے گئے گڑھے میں دفن کر دیا۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب فاروق کے والد نے بیوی اور بیٹیوں کی گمشدگی پر شک کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ 16 دسمبر کو پولیس نے لاشیں برآمد کیں اور فاروق کو گرفتار کر لیا، جس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ یہ واقعہ "آنر کلنگ” کی ایک مثال ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
مزید خبریں:
ترک صدر اردوغان کا ٹرمپ سے حماس امن بات چیت پر بڑا انکشاف
امریکی جیل میں43 سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے والے بے گناہ”سبرامنیم سبو ویدم”
شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی کی انتہا پسندانہ مہم جوئی
کیتھرین پیریز شکدم وہ یہودی جاسوس خوبصورت لڑکی جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی !