نہایت خوشی ومسرت کی بات ہے کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ جناب مولانا محمد سلمان بجنوری ندوی کی ایک تازہ تصنیف ” والدین کے حقوق قرآن وحدیث کی روشنی میں ” چھپ کر منظر عام پر آچکی ہے، جس کا رسم اجراء ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی دامت برکاتہم کے دست مبارک سے ہوا۔
یہ کتاب والدین کی عظمت ، محبت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، قرآنی آیات واحادیث کی روشنی میں ان کے حقوق و فرائض اور آداب سے روشناس کراتی ہے اور ان کے عظیم احسانات اور بے غرض جذبات کا تذکرہ کرکے ہمیں اپنی کوتاہیوں سے آ گاہ کرتی ہے، اسلوبِ نگارش سلیس، عام فہم اور صاحب کتاب کی درمندی و دلسوزی کا آئینہ ہے، حضرت ناظم صاحب کتاب کے مقدمے میں تحریر فرماتے ہیں "بڑی خوشی کی بات ہے کہ عزیز گرامی مولوی محمد سلمان بجنوری ندوی( استاد دار العلوم ندوة العلماء) نے اس موضوع پر ایک مفید رسالہ تحریر کیا، بلا شبہ یہ اس وقت کی ایک بڑی ضرورت ہے کہ نئی نسل کے اندر والدین کی عظمت واحترام کا احساس زندہ کیا جائے اور قرآن وحدیث کی روشنی میں بتایا جائے کہ آدمی کا اپنے والدین کے ساتھ سلوک کیسا ہونا چاہیے” ۔
جناب مولانا ڈاکٹر اکرم صاحب ندوی آکسفورڈ دیباچۂ کتاب میں رقم طراز ہیں ” زیر نظر کتاب ”والدین کے حقوق قرآن و حدیث کی روشنی میں” اسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کی ایک مبارک کوشش ہے، جسے ہمارے فاضل، خوش فکر اور با صلاحیت عالم دین، برادر عزیز محمد سلمان بجنوری ندوی حفظہ اللہ ( استاذ دار العلوم ندوة العلماء) نے نہایت محنت ، خلوص، تحقیق اور سلیقہ مندی کے ساتھ قلم بند فرمایا ہے۔مولانا نے والدین کے حقوق پر قرآن وسنت کی روشنی میں ایک جامع ، مدلل اور فکر انگیز تصنیف پیش کی ہے، جس میں نہ صرف فقہی اور شرعی پہلوؤں کو سلیقے سے اجاگر کیا گیا ہے بلکہ اخلاقی، تربیتی اور معاشرتی پہلوؤں کو بھی عمدگی سے بیان کیا گیا ہے، ان کی تحریر ساده، رواں، اور دلنشین انداز میں قاری کے ذہن و دل پر اثر انداز ہوتی ہے اور والدین کی خدمت، فرمانبرداری اور دعاؤں کی اہمیت کا حقیقی شعور بیدار کرتی ہے۔یہ کتاب محض ایک علمی تصنیف نہیں، بلکہ ایک اصلاحی پیغام ، ایک فکری دعوت اور ایک اخلاقی تحریک ہے، جو ہر فرد، ہر گھرانے اور ہر طبقے تک پہنچنی چاہیے” ۔
مزید خبریں:
شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی کی انتہا پسندانہ مہم جوئی
انڈیاپاکستان جنگ میں 5 طیارے مار گرانے کے ٹرمپ کے دعویٰ نے مودی کو مشکل میں ڈالدیا
ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں