امریکہ نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ شہریوں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر جلد اسرائیل سے نکال لے جانے کی خواہش بروئے کار آگئی ہیں۔
اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر لکھا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اس کے شہری اسرائیل چھوڑ دیں۔ اس کے لیے فلائٹس اور بحری جہازوں کے ذریعے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
امریکی سفیر کی طرف سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے ابھی مزید جاری رہیں گے۔ ان حالات میں امریکیوں کی زندگیوں کو خطرات ہو سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے مزید کہا ہے کہ سفارت خانہ اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکال لے جانے کے لیے انتظامات کر رہا ہے۔ سفیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دفتر خارجہ کی طرف سے ٹریول ایڈوائزریز پر نظر رکھیں اور اس کے مطابق اپنا پروگرام بنائیں۔ نیز سمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں اپنی انرولمنٹ کرائیں اور اس کے مطابق واپس امریکہ جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کریں۔