آئینہ اور انسان

آئینہ اور انسان: دوسروں کے عیب دراصل ہمارے اپنے عیب ہوتے ہیں

میں نے زید کو دیکھا تو وہ حاسد محسوس ہوا، عمرو کی طرف دیکھا تو وہ نادان نظر آیا، سامر کی طرف دیکھا تو وہ بے حیا معلوم ہوا، حجاج کو دیکھا تو وہ کینہ ور نظر آیا۔ میں نے جس پر نگاہ ڈالی اس مين کوئی برائى یا کمی دیکھی، ایسا محسوس ہوا گویا تمام انسانیت میں خامی جمع ہو گئی ہو، ہر چہرہ کسی نہ کسی عیب کی خبر دے رہا ہو۔
میں نے غور و فکر کیا، اور گہرائی سے سوچا، اور اپنے دل کے گوشوں میں جھانکا، جو راز کبھی میرے ذہن میں نہ آیا تھا، اچانک واضح ہو گیا۔ میں نے دیکھا کہ میرے اور آئینے کے سوا کچھ بھی نہیں، میں محض اپنا عکس دیکھتا ہوں، اسی آئینے میں میرا حسد، میری نادانی، میری بے حیائی، میری تلخی سب عیاں ہو گئی۔ اور میں نے دوسروں پر وہ سب ڈال دیا جو صرف میری اپنی خرابى تھی۔

ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں تاکہ آپ کو سب سے پہلے نئی اپ ڈیٹ ملے


میں نے کہا: اے نفس! جب بھی تم کسی میں عیب دیکھو، اس عيب سے باز آؤ۔ جب بھی تم کسی میں گناہ دیکھو، اس سے توبہ کرو۔ کیونکہ وہ نقص اور گناہ جو تم دوسروں میں دیکھتے ہو، حقیقتاً ان کے نہیں، بلکہ تمہارے ہیں، جو آئینے کی مانند ان کے چہروں میں جھلکتے ہیں۔ تم سمجھتے ہو کہ تم سچ دیکھ رہے ہو، مگر دراصل تم اپنے آپ کو دیکھ رہے ہو، اور کچھ نہیں۔
اپنے آپ سے آغاز کرو۔ اپنے دل کو پاک کرو، اپنی نگاہ کو انصاف اور صداقت کی روشنی سے روشن کرو، اور بے گناہوں پر فیصلہ سنانے سے باز رہو۔
اسی لمحے پرانا آئینہ ٹوٹ جاتا ہے، اور دل میں ایک نیا آئینہ اُبھرتا ہے، صاف، بے داغ اور بے عيب، جو روح کی خامیوں کو نہیں بلکہ ہمدردی، انصاف اور روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ اور باقی کچھ نہیں رہتا، سوائے میرے اور آئینے کے ۔

Dr Akram Nadwi

ترک صدر اردوغان کا ٹرمپ سے حماس امن بات چیت پر بڑا انکشاف

امریکی جیل میں43 سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے والے بے گناہ”سبرامنیم سبو ویدم”

شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی  کی  انتہا پسندانہ مہم جوئی

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے