داچھی گام سرینگر میں ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے

آپریشن مہادیو

: سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں انکاؤنٹر کے دوران تین ملی ٹنٹس کو ہلاک کیا گیا ہے۔ فوج کی چنار کور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سرینگر کے داچھی گام، ہارون علاقے کے جنرل ایریا لیڈواس میں ’’آپریشن مہادیو‘‘ شروع کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ فوجی بیان کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع موصول ہونے کی بنیاد پر شروع کیا گیا اور فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر علاقے میں چھپے مشتبہ ملی ٹنٹس کی تلاش شروع کی۔ جبکہ فوجی ذرائع کے مطابق اس دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، اور فوج نے اس آپریشن کے دوران تین ملی ٹنٹس کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چنار کور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک مختصر بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا: ’’آپریشن مہادیو-جنرل ایریا لڈواس میں (ملی ٹنٹس کے ساتھ) آمنا سامنا، آپریشن جاری۔‘‘

ادھر، علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوج، جموں کشمیر کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے آپریشن انجام دیا جا رہا ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے باز رہیں اور فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے