نیٹو کی روس کے اتحادیوں کو سخت وارننگ: چین، بھارت اور برازیل پر پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں

سخت وارننگ


نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے روس کے ساتھ جاری تجارتی تعلقات پر چین، بھارت اور برازیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر یہ ممالک روس سے تیل و گیس کی خریداری اور دیگر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں تو انہیں سنگین ثانوی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رٹے نے کہا، "اگر آپ چین کے صدر، بھارت کے وزیر اعظم یا برازیل کے صدر ہیں اور روس سے تجارت جاری رکھتے ہیں، تو آپ جان لیں کہ اگر روس امن مذاکرات میں سنجیدہ نہ ہوا تو ہم 100 فیصد ثانوی پابندیاں عائد کریں گے۔”

نیٹو چیف نے تینوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ یوکرین کے ساتھ سنجیدہ امن مذاکرات کی طرف آئیں۔ ان کے مطابق اگر بیجنگ، دہلی اور برازیلیا روس کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ نہ لیں تو انہیں اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

مارک رٹے نے مزید کہا کہ یورپ یہ یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ یوکرین مذاکرات کی میز پر مضبوط پوزیشن میں ہو۔ اس حوالے سے امریکہ اور یورپ کے درمیان دفاعی تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم سمیت جدید ہتھیار فراہم کرے گا، جن کی مالی لاگت یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

یہ سخت موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دفاعی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے اور روس کے تجارتی شراکت داروں پر بھاری محصولات اور ممکنہ 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی سینیٹ میں بھی اس قانون کو بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔


شیعہ سنی اتحاد کی آڑ میں مولاناسلمان ندوی  کی  انتہا پسندانہ مہم جوئی

مشہور معلمہ اور داعیہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا شوہر کے ظلم اور علٰحیدگی سے متعلق اہم ترین سوال

فلسطینی صدر محمود عباس کاٹونی بلیئر سے ملاقات،حماس غزہ پر حکومت نہیں کرے گی اور ہتھیار بھی ہمارے حوالے کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے