140 سال کا ہوں

عاقل نذیر افغان بزرگ نے دعویٰ کیا کہ میں آج 140 سال کا ہوں اور 1880 میں پیدا ہواہوں، طالبان حکام نے تحقیقات شروع کر دی

طالبان حکام نے ایک شخص کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں آج 140 سال کا ہوں ، اور اگر یہ دعوی درست ثابت ہوا تو وہ دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص بن جائے گا۔

اس شخص کا نام عاقل نذیر ہے اور وہ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کا رہائشی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عاقل نذیر کا کہنا تھا کہ وہ 1880 کی دہائی میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کے پاس اس دعوے کی تصدیق کرنے والی کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

عاقل نذیر نے کہا کہ وہ 1919 میں تیسرے افغان-برطانوی جنگ کے دوران تیس کی دہائی میں تھے۔ ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے جنگ کے اختتام پر افغان بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ جشن منایا تھا، جنہوں نے برطانویوں کے خلاف مہم شروع کی تھی۔

عاقل نذیر نے کہاکہ میں امان اللہ خان کے محل میں تھا۔ اس وقت میری عمر 30 سال سے زیادہ تھی اور مجھے یاد ہے کہ میں نے کہا تھا کہ برطانوی فوج بھاگ چکی ہے اور ہم نے ان کے سامنے جھک کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے