میں اسرائیل اور ایران کے درمیان معاہدہ یقینی بناؤں گا: صدر ٹرمپ

اسرائیل اور ایران کے درمیان معاہدہ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ یہ معاہدہ کریں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’وہ ایسے معاہدے کو یقینی بنائیں گے۔‘

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے دنیا بھر کے ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کی طرف اشارہ کیا جس کو روکنے میں انھوں نے مدد کی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ یوکرین اور روس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں مدد کر رہا ہے۔ تاہم دونوں جنگیں ابھی تک جاری ہیں۔

اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’اسی طرح ہم جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے!‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اب بہت سی فون کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ میں بہت کچھ کرتا ہوں اور کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیتا، لیکن یہ ٹھیک ہے، لوگ سمجھتے ہیں (کہ میں کیا کر رہا ہوں)۔‘ٹرمپ نے کہا کہ ’مشرق وسطی کو پھر سے عظیم بنائیں!‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے