عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایرانی سکیورٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ قطر میں امریکی ائیربیس پرحملےمیں اتنے ہی بم استعمال کیے جتنےامریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔
حکام نے مزید کہا کہ قطر میں امریکی ائیربیس رہائشی علاقے اور شہری سہولتوں سے دور واقع ہے، ایرانی حملے سےہمارے دوست اور برادر پڑوسی ملک قطرکوکوئی خطرہ نہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔
ہماری وٹس ایپ چینل میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے یہاں کلک کریں